Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس 73 ہزار کی سطح پر برقرار ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 679 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 73 ہزار 765 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

admin

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 26 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment