Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ ، 15 ہزار کی سطح کو چھو لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1419 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 721 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی تاہم آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے ، کاروبار کے آغاز پر 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی۔

Related posts

جڑواں شہروں میں ہلکی اور اٹک میں موسلا دھار بارش

Mobeera Fatima

امریکہ،عدالت سے شخص کو بچا کرفرارکروانے کے جرم میں خاتون جج گرفتار

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو اپنے درمیان میر جعفر، میر صادق کا اب معلوم ہوا، گورنر خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment