Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

احتجاج کے دوران پکڑے گئے افراد کا اسپیڈی ٹرائل ہو گا، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جو لوگ پکڑے گئے ہیں ان کا اسپیڈی ٹرائل ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان میں 7 ماہ کے دوران کئی غیر ملکی وفود نے دورہ کیا۔

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج اور بعد کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لاشوں کی سیاست کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے لاشوں سے متعلق پرانی وڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں، ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

Mobeera Fatima

ہمیں اپنے شوہروں کے مذاق سمجھ نہیں آتے، اشنا ،اریبہ

Mobeera Fatima

آٹے کی قیمت میں کمی، تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی

admin

Leave a Comment