Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جنوبی پنجاب کی پہلی نجی ریجنل ایئرلائن کا فضائی آپریشن جلد شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد: جنوبی پنجاب کی پہلی نجی ریجنل ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے کراچی، گوادر اور سکھر کے لیے ٹیسٹ پروازیں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔ جس کے بعد ایئرلائن کے باقاعدہ فضائی آپریشن کے جلد آغاز کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ پروازوں کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے انسپکٹرز نے طیاروں کی کارکردگی، حفاظتی اقدامات اور آپریشنل نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایئر جون کے پہلے ہفتے سے باقاعدہ فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ جبکہ ابتدائی مرحلے میں کراچی سے کوئٹہ، گوادر اور تربت کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

ایئرلائن کے مطابق ساؤتھ ایئر کا مقصد ملک کے بڑے شہروں کو دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں سے منسلک کرنا ہے تاکہ علاقائی فضائی رابطوں کو فروغ دیا جا سکے۔

Related posts

‘پاکستان سنگل ونڈو’ نے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کرا دی

Mobeera Fatima

تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوں گے، حافظ حمداللہ

admin

دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام ، عمر ایوب

Mobeera Fatima

Leave a Comment