سیئول، جنوبی کوریا کےصدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لا لگانے پر قوم سے معافی مانگ لی۔
صدر جنوبی کوریا کےصدر یون سک یول کو مارشل لا لگانا مہنگا پڑھ گیا قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ دوبارہ مارشل لا نہیں لگاؤں گا۔
یاد رہے کہ 3 دسمبر کو جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس آئین کے تحفظ کیلئے اس طرح کا قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد قانون سازوں نے ان کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی۔
ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان کے بعد عوام سراپا احتجاج بن گئی تھی جبکہ پارلیمان نے بھی ان کے اس اقدام کو مسترد کردیا جس کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی انہیں یہ اعلان واپس لینا پڑا تھا۔