Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، کیپٹن صفدر بھی بول پڑے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر سابق کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے بیٹے کی شادی میں اپنی بیوی کے ساتھ مشترکہ تصاویر نہ ہونے کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جس کے مناظر سوشل میڈیا پر کئی دن تک زیر بحث رہے۔

شادی کی تقریب کی زیادہ تر تصاویر میں مریم نواز نظر آئیں، جبکہ کیپٹن صفدر کی چند ہی تصاویر سامنے آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ شادی میں جوڑے کی مشترکہ تصاویر کیوں نہیں ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو آج ہی میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہو کر ایک تصویر بھیج سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ صرف تصاویر کا نہیں ہے، بلکہ دلوں کا جڑا ہونا اہم ہے، ہمارے دل گہرائی سے جڑے ہیں، جب یہ دل دھڑکتا ہے تو وہ بھی دھڑکتا ہے، اور جب وہ دھڑکتا ہے تو یہ بھی دھڑکتا ہے۔

ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جو لوگ ہمارے بیٹے کی شادی پر تنقید کرتے ہیں، میں دعا کروں گا کہ اللہ ان کے گھروں میں بھی خوشیاں لائے۔

انہوں نے کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چاہے وہ تنقید کرنے والے ہوں یا خیر مقدم کرنے والے، جنہوں نے ہماری خوشی میں شرکت کی۔

Related posts

جائیداد کا تنازع؛ کرشمہ کپور کے بچوں کو عدالتی ریلیف مل گیا؛ جائیداد کی مالیت کتنی ہے؟

Mobeera Fatima

40 سال کا ہونا کوئی گناہ نہیں، مشی خان

Mobeera Fatima

’آپ کی معافی قبول نہیں‘، فضا علی کی وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment