Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

علی ظفر یا عاطف اسلم، کرینہ کپور کے انتخاب پر مداحوں کا خوشی کا اظہار

علی ظفر یا عاطف اسلم، کرینہ کپور کے انتخاب پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور دنیا بھر میں مقبول ہیں، وہ برمنگھم میں زیورات کی ایک دکان کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر بھارتی اور پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ان سے ملاقات کی، افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر علاقے میں رونق لگ گئی، پرستاروں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

پرستاراپنی پسندیدہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھے، تین گھنٹے تک سڑکیں مداحوں سے بھری رہیں۔

اس تقریب میں کرینہ کپور سے ایک دلچسپ سوال پوچھا گیا، یہ سوال ایک چیٹ جی پی ٹی سے جنریٹ کیا گیا تھا، اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستان کے مشہور گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے وہ کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟

کرینہ کپور سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنی شہرت سے پہلے کبھی کسی پاکستانی گلوکار کے میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے؟ان سوالوں پر مداحوں کو حیرانی بھی ہوئی، خود اداکارہ بھی چونک گئیں۔

اس موقع پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر کبھی ایسا ہوا ہوتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں کام کرنا پسند کرتیں۔ ان کے اس جواب پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں۔

Related posts

حکومت پنجاب کا مزید 8 اضلاع میں اسکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر مزید 10 پیسے سستا

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment