Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔

وزیراعظم نے تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتہاپسندی اور تشدد کے نظریات انسانیت، برداشت اور رواداری کی اقدار کو کمزور کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام اعتدال، مکالمے اور انسانی جان کے احترام کا درس دیتا ہے اور نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور مثبت سوچ فراہم کر کے انہیں انتہاپسندانہ نظریات سے محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔

Related posts

گورنر نے زبان بند نہ کی تو گاڑیاں واپس لیکر پٹرول اور گرانٹ بند کر دوں گا ، علی امین گنڈا پور

admin

شوہر مشترکہ جائیداد میں صرف اپنے حصے کی حد تک حق مہر دے سکتا ہے ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع

Mobeera Fatima

Leave a Comment