Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

سری مزید اسمارٹ، ایپل نے نئی اپ گریڈ کی تیاری شروع کر دی

ایپل نے اپنی ورچوئل اسسٹنٹ سری میں بڑی اپ گریڈ لانے کے لیے نئی اندرونی ایپ ویریٹس تیار کر لی ہے، جو کمپنی کی اے آئی ٹیموں کو نئی خصوصیات کی جانچ میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ویریٹس ایپ عام چیٹ بوٹس کی طرح کام کرتی ہے، جس کے ذریعے فالو اپ سوالات کے جواب دئے جا سکتے ہیں اور مسلسل گفتگو کو آسانی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے، ایپل نے سری کے بنیادی نظام کو بھی مکمل طور پر بدلنے پر کام شروع کر دیا ہے، جسے اندرونی طور پر لن ووڈ  کہا جا رہا ہے۔ جو آنے والے سری ورژن کو مزید ذہین اور موثر بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اپ گریڈ ابتدائی طور پر iOS 18 کے ساتھ  جاری کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن تاخیر کے باعث اب یہ اپ ڈیٹ مارچ 2026 میں ریلیز ہوگی، اس نئے اپ ڈیٹ سے سری میں جدید اے آئی فیچرز، بہتر کارکردگی اور ایک نیا جدید انٹرفیس شامل ہوگا۔

ایپل اس کے علاوہ اسمارٹ ہوم ڈیوائسز اور اے آئی پر مبنی سرچ ٹولز پر بھی کام کر رہا ہے، تاکہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکے۔

Related posts

کیا اے آئی انسانی دماغ کی صلاحیتوں کو مفلوج کر رہی ہے ؟ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Mobeera Fatima

ٹویوٹا نے فورچیونر کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی

Mobeera Fatima

حکومت نے ڈیجیٹل سپر ایپ کی ڈیڈ لائن بڑھا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment