Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایران امریکا جنگ بندی پر کافی پیشرفت ہو چکی ، معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورے کیلئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی دعوت کا مشکور ہوں، پاک چین سفارتی تعلقات کے75 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چینی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ چیلنجز،مشکل حالات اوربحرانوں میں چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،جب بھی چین آتے ہیں ،نئی تعمیرات اورترقی دیکھنے کو ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا مشکل صورتحال سے دوچار ہے،دعا ہے امن ہمیشہ کیلئے بحال ہو، ایران امریکا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر چینی صدر کا مشکور ہوں، چینی صدرشی جن پنگ کے 4 نکاتی ایجنڈے کی تائید کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں بحران موجود ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق کافی پیشرفت ہو چکی ہے، معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں۔

Related posts

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

Mobeera Fatima

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment