شکیب الحسن بنگلہ دیش جانے کی بجائے دبئی چلے گئے، اپنے ملک میں آل راؤنڈر پر قتل کے الزام کا مقدمہ درج ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شکیب الحسن نے کراچی سے دبئی کا ٹکٹ حاصل کیا اور رات کو ہی فلائٹ ای کے 607 سے دبئی چلے گئے ہیں۔
آل راؤنڈر کی بنگلہ دیش واپسی کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی، ان کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔