Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی شرمندہ کُن پرفارمنس، بولنگ کرانے سے ہی روک دیا گیا

بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی ڈیبیو میچ میں مایوس کن کارکردگی سامنے آ گئی۔

فاسٹ بالر نے 2.4 اوورز میں کوئی وکٹ لئے بغیر 43 رنز دیے، شاہین آفریدی کو اوور میں دو شولڈر ہائی فل ٹاس کرانے پر امپائر نے میچ میں مزید بولنگ کرانے سے بھی روک دیا۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان میں پیس بولنگ کو درپیش ایک دیرینہ مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی پچز عموماً فاسٹ بالرز کے لیے زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں۔

بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے لیے ڈیبیو سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلوی وکٹیں انہیں بولنگ میں بہتر معاونت فراہم کریں گی، جو پاکستان کی نسبت زیادہ بولر فرینڈلی ہوتی ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں اپنی بولنگ کو مقامی کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کے خواہشمند ہیں اور انہیں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کا تجربہ بھی فائدہ دے گا۔

Related posts

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یو اے ای کے میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان مقرر

Mobeera Fatima

محمد وسیم نے ورلڈ بینٹم ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment