Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

شاہین آفریدی کا انجری کے حوالے سےاہم پیغام آگیا

فاسٹ بولر شاہین آفریدی (shaheen afridi)بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا  کہ غیر متوقع طور پر انجری کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ  نے انہیں وطن واپس بلا لیا ہے اور وہ اب پاکستان میں ری ہیب (معالجہ و بحالی) مکمل کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی وہ دوبارہ کھیل کے میدان میں واپس آئیں گے،فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں برسبین ہیٹ ،اپنے فینز کے تعاون اور سپورٹ کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کو وطن واپس آجائیں گے۔ ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا ، برسبین ہیٹ نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

Related posts

خواتین ایشیا کپ ٹرافی نہ لینے پر بی سی سی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

Mobeera Fatima

سب ملکر کرکٹ اور ملک کو بلندیوں تک لے کرجائیں گے،چیئرمین پی سی بی

Mobeera Fatima

پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment