Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شہباز کا بھی اب فیصلہ ہوگا، ایک مشرق دوسرا مغرب کو بھاگے گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے، روز کہتے ہیں وہ آرہا ہے، وہ نہیں آرہا، شہباز کا بھی اب فیصلہ ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات خراب اور معیشت تشویشناک ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں، آپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں۔ آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کینیا کی طرف جا رہا ہے، ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں۔ خدا کے لیے اپنی عزت اور ملک بچائیں، ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں۔ ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نیا بیانیہ لائے گا،اور عوام ذلیل ہونے کے لئے رہ جائے گی۔ قبر ایک اور مردے 3 ہیں، شہباز کا بھی اب فیصلہ ہو گا، ایک مشرق دوسرا مغرب کو بھاگے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیر 5 سال معافی دی، اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں۔ بہتر ہے ہمیں 2،2 سال سزا بنتی ہے، وہ دیتے تو کاٹ لیتے۔ پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستایاناس کیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عدلیہ کو سلام ہے، مخصوص نشستوں پر تاریخی فیصلہ کیا ہے اور ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی۔ 686 مقدمات ہیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10 سال ختم نہیں ہوتے۔

Related posts

مسلم لیگ ن کا اہم معاملات پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

کبھی آنکھ میں آنسو نہیں آئے، بچوں کو گارڈ آف آنر ملا تو آنکھیں نم ہوگئیں، مریم نواز

Mobeera Fatima

نیا توشہ خانہ ، نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment