Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائی، 17 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اور آپریشن کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ کارروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ اور فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

لاہور میں دکانداروں نے دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں، مریم نواز

Mobeera Fatima

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment