Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ ، اسلحہ رکھنے کا اتھارٹی لیٹر بھی منسوخ

شمالی وزیرستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ 

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلحہ رکھنے کا اتھارٹی لیٹر بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام غیر قانونی وائیفائی ڈیوائس اور غیر رجسٹرڈ سم بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

Related posts

ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بدستور قائم ، معاہدے کیلئے فریم ورک تیار کرنے کی کوشش

Mobeera Fatima

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

انسداد دہشتگردی عدالت سے ملزم بری ، فوجی عدالت سے سزا ، کیا وہاں خاص ثبوت فراہم کیا جاتا ہے ؟ سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment