Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں333 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

 جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 333 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ چند اوورز کے کھیل کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔

پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق 17، بابر اعظم 16 اور محمد رضوان 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے 87 اور عبداللّٰہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی ، جبکہ سعود شکیل نے 66 اور سلمان آغا نے 45 اسکور کئے۔

جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج نے زبردست بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سائمن ہارمر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی سیریز، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کردیا

Mobeera Fatima

ایشین کرکٹ کونسل کا بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا امکان

Mobeera Fatima

عدالت نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہر سے روک دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment