Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان کے 300 رنز مکمل

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا میچ جاری ہے۔ پاکستان نے 300 رنز مکمل کر لیے۔

ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ قومی ٹیم نے اپنی ادھوری بیٹنگ کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز پاکستانی بیٹنگ کا اختتام 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز پر ہوا تھا۔

دوسرے روز کے آغاز پر قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 5 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی گر گئی۔ محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آغا سلمان بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 31 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی ساجد خان صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور یوں پاکستان کو 309 رنز پر آٹھویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کو رہا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ، میانوالی میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند ، رینجرز تعینات

Mobeera Fatima

Leave a Comment