Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی وزیر دفاع کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ، شاہ سلمان کا خط حوالے کر دیا

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اورشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خط ان کے حوالے کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی خصوصی ہدایت پر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ جس میں سعودی عرب ایران تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کو مکمل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، بعض عناصر اور طاقتیں تہران اور ریاض کے تعلقات بگاڑنا چاہتے ہیں۔ دشمنوں کے ارادوں پر غلبہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، جس کیلئے ایران تیار ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے، تہران پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔

Related posts

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں 2.65 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں اضافہ

Mobeera Fatima

پشاور میں مرغی کی قیمت میں اضافہ، لاہور اور ملتان میں قیمتیں برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment