Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

ثانیہ مرزا کی پوسٹ، اقراء عزیز نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ماشاء اللہ لکھا

معروف اداکارہ اقراء عزیز کی طرف سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر پر محبت بھرے کمنٹ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بھانجی دعا مرزا اسد کو برتھ ڈے وش کرنے کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ دعا اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ گھومتی نظر آئیں جبکہ تصویر میں پیچھے ان کی بہن انعم مرزا ملک کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ میرے پیارے چھوٹے سے شیر کے بچے، ہماری زندگی کی روشنی کو سالگرہ مبارک دعا مرزا اسد، شکریہ ہم سب کی زندگی میں آنے کیلئے تم نے ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دی ہے، ہمارے گھر کی ڈولی۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ثانیہ مرزا کے مداح مبارکباد دیتے دکھائی دیئے وہیں اقراء عزیز کا ایک لفظ پر مشتمل کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اقرا عزیز نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ماشاء اللہ لکھا،ثانیہ مرزا نے اقرا عزیز کے اس کمنٹ کو لائیک کر کے محبت کا جواب محبت سے دیا جو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند بھی کیا گیا۔

Related posts

سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس سے پہلے اہم فیصلہ جاری

Mobeera Fatima

پٹرول کی قیمت برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے لٹر مہنگا کردیا گیا

Mobeera Fatima

داعش خراسان نے افغان طالبان رہنمائوں کے قتل کی منصوبہ بندی کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment