سانگھڑ کے علاقے علی جان مری میں پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی ماں، 2 بہنوں اور بہنوئی کو کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جھول تھانے کے علاقے میں پیش آیا، ملزم فرارہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتارکرکے سزا دلوائیں گے۔