Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سلمان علی آغا کا فخر زمان کے آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار، فیصلہ امپائر ہی کرتے ہیں

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا۔ لیکن فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا۔ اور ہمیں لگا کہ گیند زمین پر لگی۔ تاہم آخری فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹ اور رائٹ کمبینیشن کے ذریعے باؤلر سے باؤلنگ کرائی گئی۔ تاہم ہم نے باؤلنگ توقع کے مطابق نہیں کی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اننگز میں 10 سے 15 رنز کم ہوئے۔ ہمارے رنز 180 سے زائد ہونا چاہیے تھے۔ ٹیم نے بہتر کھیل نہیں کھیلا۔ اور بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کر کے میچ ہم سے چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی خامیوں کو سری لنکا کے خلاف میچ میں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

فائنل میں نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کرینگے، ارشد ندیم

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس: پوائنٹس ٹیبل پر جاپان 4 میڈلز کے ساتھ سرِفہرست، آسٹریلیا کا دوسرا نمبر

Mobeera Fatima

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment