Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1217 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.83 فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1207 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1199 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1199 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1204، راولپنڈی 1201، گوجرانوالہ 1250، سیالکوٹ 1230، لاہور 1270، فیصل آباد 1230، سرگودھا 1207، ملتان 1200، بہاولپور 1230، پشاور 1200 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1167 ، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

ملک بھر سے اکھٹے ہونے والی رقم پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment