Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک بھرمیں عید میلاد النبی ﷺبھرپور انداز سے منانے کی قرارداد منظور

ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور انداز سے منانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

سینیٹ میں ولادت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

قرارداد سینیٹر عرفان صدیقی نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سارے ملک میں اس سال جشن عید میلاد النبیؐ بھرپور طریقے سے منایا جائے۔

چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں یوم آزادی کی مناسبت سے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی،یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے قرارداد منظور کر لی گئی۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کی عدم دلچسپی، متعدد اراکین غیر حاضر تھے، اجلاس کے دوران 99 فیصد سوالات پر ضمنی سوال نہ پوچھے جا سکے، صرف ایک سوال پر ضمنی سوالات 10 منٹس میں مکمل ہو گئے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اراکین کی غیر حاضری کے باعث وقفہ سوالات پورا نہیں ہو سکا، وزرا ایوان میں موجود ہیں مگر اراکین نہیں آئے۔

Related posts

جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ، حکومت سے آج پھر مذاکرات ہونگے

Mobeera Fatima

افغانستان میں کشتی ڈوب گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

admin

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کا ذمہ دار قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment