Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

معروف موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کے معروف موسیقار وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

وقار علی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ حال ہی میں انہیں اسٹیج فور پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے زندگی کا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن میں ایمان اور حوصلے کیساتھ ہر دن گزار رہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ کہ اس نوعیت کی خبر شیئر کرنا آسان نہیں لیکن وہ ان تمام لوگوں کو اعتماد میں لینا ضروری سمجھتے ہیں جو برسوں سے ان کے سفر کا حصہ رہے ہیں اور انہیں محبت اور حمایت سے نوازتے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسیقی ہمیشہ سے لوگوں کے ساتھ رابطے کا ذریعہ رہی ہے، اپنے کام کے ذریعے مداحوں سے ملنے والی محبت ان کے لیے ناقابلِ بیان ہے۔

وقار علی نے اپنے پیغام میں مداحوں سے خصوصی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اگرچہ انہیں مستقبل کے بارے میں معلوم نہیں کہ آگے کیا ہو گا تاہم انہیں دعاؤں کی طاقت، ایمان کی قوت اور لوگوں کی نیک تمناؤں پر یقین ہے۔

Related posts

ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا بیان بھی سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت 23 لاکھ روپے

Mobeera Fatima

سائرہ یوسف کا سابق شوہر کی بیٹی کے ساتھ محبت بھرا انداز، مداح متاثر

Mobeera Fatima

Leave a Comment