Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

جی سیون دورہ مختصر کرنے کی وجہ جنگ بندی سےکہیں بڑی ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دیئے تھے لیکن انہوں نے انکار کیا، اب انہیں نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کرنے ہوں گے، اگر ایران سائن نہیں کرتا تو وہ بیوقوف ہے۔

امریکی صدر نے جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تہران کو مذاکرات میں دوبارہ شامل ہونا ہو گا، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، یہ دونوں فریقین کے لیے تکلیف دہ ہوگا، ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، انہیں بات کرنی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میکرون کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی اندازہ نہیں کہ میں واشنگٹن کیوں جا رہا ہوں، میکرون نے غلطی سے کہا کہ میں جنگ بندی پرکام کیلئے اجلاس چھوڑ کر جا رہا ہوں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جی سیون دورہ مختصر کرنے کا اسرائیل ایران جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں، جی سیون دورہ مختصر کرنے کی وجہ جنگ بندی سےکہیں بڑی ہے۔

دوسری جانب پنٹاگون چیف نے واضح کیا ہے امریکا چوکس اور تیار ہے، مشرق وسطیٰ میں اپنے اثاثوں کی حفاظت کرے گا، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اب بھی ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

ایک سال میں 1099 حملے ، پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں 8 فیصد کی کمی

Mobeera Fatima

اسلام آباد: جماعت اسلامی دھرنا، دفعہ 144 نافذ، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment