Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، بیٹنگ جاری

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 73 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز کا آغاز کیا، پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔

شان مسعود اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تو دونوں نے 16،16 رنز بنا رکھے  تھے، پاکستان کا مجموعی اسکور 99 ہوا تو چوتھی وکٹ کپتان شان مسعود کی گری انہوں نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری انہیں ریحان احمد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا، رضوان نے 25 رنز بنائے، سلمان آغا صرف ایک رنز بنا سکے انہیں بھی ریحان احمد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔

سعود شکیل 57  رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صائم ایوب 19،عبداللہ شفیق 14 اورکامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

Related posts

عمران خان توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے سے بری

Mobeera Fatima

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف سمیت تین میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

admin

جرمنی نے 52 ممالک کا15.8ارب یورو مالیت کا قرض معاف کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment