Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 5 مرتبہ 4 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئے

افغانستان کے راشد خان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پانچ مرتبہ چار وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

راشد خان نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے خلاف شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں حاصل کیا۔ راشد خان کی شاندار کارکردگی کے باوجود افغانستان میچ ہار گیا، راشد خان نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

راشد خان نے جرسی کے چارلس پرچارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے بطور کپتان چار بار چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فل ممبر ممالک میں کسی اور کپتان نے قیادت کرتے ہوئے دو بار سے زیادہ یہ کارنامہ انجام نہیں دیا۔

سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو دو بار یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

اس کے علاوہ راشد خان پرچارڈ کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے بطور کپتان 10 بار تین وکٹیں حاصل کی ہیں تاہم وہ فل ممبر ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، اور انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا کا ریکارڈ (9 بار) توڑ دیا ہے۔

Related posts

ایشیا کپ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

کرکٹ لیجنڈز کا ٹاکرا آج، پاکستان فائنل کا فیورٹ

Mobeera Fatima

شاہینوں کی پھر دھلائی ، نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment