Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدیدگرم رہے گا، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Related posts

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے دنیا کی بڑی ٹیمیں آ رہی ہیں ، انتظامات خوب تر ہونے چاہیئں ، محسن نقوی

Mobeera Fatima

نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں، سید مراد علی شاہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment