Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے،بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم کئی شہروں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بھی بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالم جبہ، کوہستان اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور پشاور میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، صوابی، مردان، مالاکنڈ، پارا چنار، کرم اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

ڈی آئی خان، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میں پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ موسم گرم رہنے کی توقع ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related posts

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، بعض مقامات پر بادل برسنے کا امکان

Mobeera Fatima

موسم گرم اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment