Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 21 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق 30 افراد سے زائد افراد زخمی  ہیں، زخمیوں کو اسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے تصدیق کی ہے۔

پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا، جعفر ایکسپریس جس نے پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا وہ ابھی پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کی ہے، وزیراعلیٰ نے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ کرکے واقعےکی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Related posts

اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملے ، روٹی کیلئے قطار میں کھڑے 8 فلسطینیوں سمیت 50 شہید

Mobeera Fatima

حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 29 رہنمائوں کی لاشیں برآمد

Mobeera Fatima

پنشن ایک بم ، اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment