Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کیلئے منایا جاتا ہے، یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کیلئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سفارتکاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے، خواتین کی قیادت اور نقطہ نظر سفارتی کوششوں میں ہمدردی اور استقامت کی ایک منفرد اور ضروری جہت لاتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں، پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ گہرائی سے منسلک ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی معروف سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا، خواتین کو سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیریئر اختیار کرنا چاہیے۔

Related posts

ٹرمپ تجارتی معاہدے کیلئے پُر امید، چین سویا بین کی خریداری چار گنا کر دے گا

Mobeera Fatima

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل ، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment