Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے گریجویٹس کیلئے ماہانہ 60 ہزار وظیفے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویٹرنری گریجویٹس کیلئے ماہانہ 60 ہزار وظیفے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پیراویٹس کے لئے بھی ماہانہ چالیس ہزار روپے کا وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔

رواں سال کیلئے انٹرن شپ کوٹہ ویٹرنری گریجویٹس کے لئے 264 جبکہ پیراویٹس کے لئے تعداد 371 رکھی گئی ہے۔ درخواستوں کی وصولی 15 مئی 2026 تک جاری رہے گی۔

اس کے لئے درخواست جمع کروانے کے خواہشمند افراد www.jobs. punjab. gov. pk پر موجود فارم کو پر کریں۔

Related posts

ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار400 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

غلام بلور سیاست سے کنارہ کش ، پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment