Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے ، عباس عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا فوجی حل نہیں ہوتا،امریکا کسی کے کہنے پر دوبارہ جنگ کے دلدل میں نہ پھنسے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سےدلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں،اسی طرح متحدہ عرب امارات بھی محتاط رہے،پراجیکٹ فریڈم دراصل پراجیکٹ ڈیڈلاک ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے دو سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا جس میں پانچ شہری شہید ہوئے۔

Related posts

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت

admin

بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہورہا ہے، شرجیل میمن

admin

Leave a Comment