Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب: نہم جماعت کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا

لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز کی جانب سے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے صبح دس بجے لارنس روڈ پر واقع بورڈ کے دفتر میں کیا۔ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔

نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 87 ہزار اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں ایک لاکھ 27 ہزار 836 امیدوار کامیاب ہوئے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا جبکہ امتحان میں 1 لاکھ 59 ہزار بچے فیل ہوئے ہیں۔

دوسری طرف گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں طالبات نے میدان مار لیا۔ پشاوربورڈ کے تحت نویں، دسویں کے امتحانات میں 1 لاکھ 81 ہزار 842 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔

نویں جماعت کے امتحانات میں 95 ہزار 53 اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 86 ہزار 789 طلبا و طالبات شریک تھے۔

Related posts

نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس ، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی

Mobeera Fatima

کوٹری اسٹیشن کے قریب سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

Mobeera Fatima

پشاور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 2دہشت گرد ہلاک ، 2زخمی

admin

Leave a Comment