Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ سمیر کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ چھبیسویں ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔

تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔

Related posts

نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس ، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی

Mobeera Fatima

آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے کی نومبر میں دستبرداری، جے شاہ مضبوط امیدوار

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ مقرر

admin

Leave a Comment