Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کالا باغ میں نئی اسٹیل ملز لگانے کی تجویز

لا باغ میں ملک کی دوسری بڑی نئی اسٹیل ملز لگانے کی تجویز سامنے آگئی ۔ وزارت صنعت و پیداوار وفاقی حکومت ایک کمیٹی کو حتمی تجاویز 8 جولائی کو دے گی۔

 تحقیقات کے مطابق کالا باغ میں پاکستان کی دوسری بڑی اسٹیل ملز بنانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ سرکاری حکام کے مطابق سپیشل سرمایہ کاری فورم کو اس تجویز شدہ پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے،ایس ای سی پی متعلقہ سرمایہ کاروں کو اس نئی تجویز پر مزید بریفنگ بھی دے گی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق کالاباغ اسٹیل ملز کی فیزیبیلٹی پہ پہلے ہی کام ہوچکا ہے ، 2011 میں ایک چینی کمپنی ایملانگ کالا باغ میں اسٹیل مل لگانہ چاہتی تھی ، پاکستان جیولاجیکل سروے اس پہ ابتدائی کام مکمل کرچکا ہے ، منصوبے میں دو غیرملکی کمپنیاں اسٹیل اور لوہے کی معدنیات میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق 83کلومیٹر کی میانوالی کی ایک پٹی مکڑوال اور چیچالی میں 6سو ملین میٹرک ٹن کے لوہے کے ذخائر پائے جاتے ہیں، ایک چینی کمپنی بھی کالاباغ کے علاقے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

وفاقی بجٹ:حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبور کر لی ، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment