Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کی تجویز

موجودہ تنخواہ 1 لاکھ 68 ہزار کے قریب ہے، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کروانے کیلئے مشاورت کر لی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے لئے حکومتی و اپوزیشن ارکان میں اتفاق پایا جاتا ہے، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا، اراکین کی موجودہ تنخواہ میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے کہا کہ تنخواہوں اضافے کا بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کیلئے مشاورت کر لی گئی، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔

Related posts

آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

admin

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل کل ہو گا

Mobeera Fatima

آئی اے ای اے کا دورہ تہران صرف بات چیت کیلئے ہوگا، ایران

Mobeera Fatima

Leave a Comment