Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہر سطح پر مذہبی رواداری اور باہمی احترام کا فروغ ہمارا عزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر سطح پر مذہبی رواداری اور باہمی احترام کا فروغ ہمارا عزم ہے۔

مریم نواز نے تشدد اور نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تعصب کی بنا پر ظلم سہنے والے مظلوموں کے ساتھ ہمدردی ہے، اسلاموفوبیا دنیا بھر میں ایک کڑوی اور تلخ حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی زمین خون شہدا سے سرخ ہے، کشمیر کی وادیاں آج بھی صدیوں پرانے دکھوں سے لہو لہان ہیں، کشمیر اور غزہ انسانیت کے ضمیر پر سوال ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دین اسلام محبت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Related posts

کسی کو ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمن ہمارے دوست ، پی ٹی آئی کیساتھ اجنبی نظر آئینگے ، یوسف رضا گیلانی

Mobeera Fatima

پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ، فیلڈ مارشل

Mobeera Fatima

Leave a Comment