Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

وزیراعظم شہبازشریف نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان نے لاکھوں افغان بھائیوں کی میزبانی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمدردی، سخاوت اور مہمان نوازی کی اقدار کو برقرار رکھا ہے،امیدہے واپس جانے والے افغان خیرسگالی کیلئے پل کا کام کریں گے۔

آئیے ہم انسانیت، ہمدردی اور تعاون کی بنیادی اقدار کے فروغ کاعہدکریں،انہوں نے کہا کہ عالمی تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بین الاقوامی قوانین کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے روکنا اور حل کرنا چاہیے۔

پاکستان نے قلیل بین الاقوامی حمایت کے باوجود افغانستان میں عدم استحکام کے مختلف مراحل کے دوران تنازعات سے بچنے کیلئے لاکھوں افغان بھائیوں کی میزبانی کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ اس سال پناہ گزینوں کا عالمی دن دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پس منظر میں منایا جا رہا ہے جو لاکھوں افراد کو جبری بے گھر ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جبری طور پر بے گھر ہونے اور پناہ گزینوں کے حالات کا بنیادی محرک ہونے کے ناطے عالمی تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بین الاقوامی قوانین کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے روکنا اور حل کرنا چاہیے۔

Related posts

حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

Mobeera Fatima

ملکی ترقی کیلئے سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہو گا ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment