جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی حصے میں فلورس جزیرے کے قریب 7.7 شدت کے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 2 افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ بعض مقامات پر عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
A powerful 7.7-magnitude undersea earthquake struck off the northern coast of Indonesia’s Flores Island, triggering tsunami warnings across several coastal provinces. Indonesian meteorological agencies urged residents in impacted areas to evacuate immediately to higher ground and… pic.twitter.com/lcbLMBfpfy
— The Weather Channel (@weatherchannel) August 15, 2026
الجزیرہ اور رائٹرز کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح مشرقی نوسا تنگارا صوبے کے ساحل کے قریب آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر اینڈی سے تقریباً 68 کلومیٹر شمال مغرب میں اور زیرِ زمین گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔
مشرقی نوسا تنگارا کے گورنر نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں منہدم ہوئیں جبکہ ملبے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
