Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 58 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار706 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں جانے کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا ، گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 26 ارب ، 5 کروڑ ،70 لاکھ 83 ہزار 784 روپے مالیت کے 29 کروڑ 11 لاکھ 55 ہزار 869 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہوا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 3 پیسے کی کمی کے بعد  ڈالر 280 روپے 77 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی

admin

Leave a Comment