Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری؛ پیپلز پارٹی کا ن لیگ پر دھاندلی کا الزام

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ 

تاہم پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ باغ کے حلقہ ایل اے 15 اور 16 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ شروع نہیں ہوئی، اور اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر کی جانب سے حلقہ ایل اے 15 کے ہٹالہ پدر میں پولنگ اسٹیشن نمبر 143 اور 144 پر پولنگ عملہ نہ پہنچنے اور مقررہ وقت کے ڈیڑھ گھنٹے بعد بھی پولنگ شروع نہ ہونے کے خلاف ہنگامی شکایت جمع کرائی ہے۔

Related posts

وزیردفاع نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کو شہداء کی قربانی کی توہین قرار دے دیا

Mobeera Fatima

ججز کے تبادلوں میں چار مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

نیلوفر بختیار کی ”آرٹ آف پیرنٹنگ“ اقدام پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت

admin

Leave a Comment