Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شاعر احمد فرہاد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں ، اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ

وفاقی حکومت نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ،احمد فرہار کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری  جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں ،اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے، کسی کی ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ، ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میڈیا کے کردار کی وجہ سے لوگوں میں شعور آیا ہے، احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کر بتائیں تو پٹیشن نمٹا دیں گے۔

یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی بازیابی نہ ہونے پرعدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔

Related posts

معرکہ حق میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت سر کریک تنازعہ پر بڑھک بازی کرنے لگا

Mobeera Fatima

ٹینکر جلانے کا کیس ، آفاق احمد کی ضمانت منظور ، آج رہائی کا امکان

Mobeera Fatima

مفتی منیب ڈینگی وائرس میں مبتلا ، تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment