Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024ء کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں تاہم دسمبر 2024ء میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 81.56 ڈالر اور امریکی خام تیل کی قیمت 79.65 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آئی۔

Related posts

آزاد کشمیر میں مہنگائی کیخلاف چوتھے روز بھی ہڑتال ، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت

admin

سپریم کورٹ سے 2 عدد کمپیوٹر چوری، ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

Mobeera Fatima

گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری، قیمتیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment