پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران ایک اہم انتظامی قدم اٹھایا ہے، جو لیگ کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ سسٹم کو جدید اور مؤثر بنانے کی سمت ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پی سی بی نے لیگ کے لیے ایک نیا عہدہ “پلیئر اکویزیشن کنسلٹنٹ” (Player Acquisition Consultant) تخلیق کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے انتخاب، ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ، اور ڈرافٹ پلاننگ کے عمل کی نگرانی کرے گا۔
شفافیت اور معیار میں بہتری کا ہدف
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل نے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لیگ میں شفافیت، منصوبہ بندی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
اہل امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ اسپورٹس ادارے میں کم از کم 5 سال کا تجربہ اور متعلقہ یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درخواستیں 15 نومبر تک جمع کروائی جا سکیں گی۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ایس ایل اپنی اگلی دہائی میں داخل ہو رہی ہے اور لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
Preparations are underway for the renewal of PSL franchise team agreements for another 10 years.
PSL CEO Salman Naseer chaired an important meeting held at the PCB headquarters, where EY MENA presented key aspects of the PSL valuation report.
The renewal process will be based… pic.twitter.com/PXtiAC9BFG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) October 25, 2025
