Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

چیئرمین پی سی بی نے مظفرآباد میں انٹرنیشنل اورپی ایس ایل میچز کرانے کا عندیہ دیدیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں کرکٹ انفراسٹرکچر، پی ایس ایل، ڈومیسٹک کرکٹ اور آئندہ بین الاقوامی ایونٹس سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی باضابطہ منظوری دی گئی، جبکہ ایل سی سی اے گراؤنڈ کو لندن کے اوول گراؤنڈ کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ آف گورنرز نے ایل سی سی اے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔

اجلاس کے دوران پی ایس ایل لندن اور نیویارک روڈ شوز کی کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی محنت اور پروفیشنل ازم کو سراہا گیا۔ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کے حالیہ دورہ کو جاری رکھنے کے لیے چیئرمین پی سی بی کی ذاتی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جبکہ ممبران کی جانب سے محسن نقوی سے اظہارِ تشکر کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹور کو جاری رکھنے کا کریڈٹ کسی ایک فرد کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اخلاص کے ساتھ محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے مدد فرمائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل روڈ شوز کی کامیابی پی سی بی اور پی ایس ایل کی پوری ٹیم کی مشترکہ کامیابی ہے اور پی ایس ایل کو ایک انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لیے سب نے شبانہ روز انتھک محنت کی۔

Related posts

ہربھجن، یوراج سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف کیس

Mobeera Fatima

پاکستان سپر لیگ کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا

Mobeera Fatima

جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا اس کی اب ٹیم میں جگہ نہیں بنے گی، چیئرمین پی سی بی

Mobeera Fatima

Leave a Comment