Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈکا اعلان کر دیا۔

فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے عمر زیب کو محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس شامل ہیں۔

تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی، اس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہے۔

ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا، پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی، تین ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Related posts

ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے لگے

Mobeera Fatima

بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج میچ سے قبل صاحبزادہ فرحان کا بیان توجہ کا مرکز بن گیا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی ، یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment