بلدیاتی حکومت کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم! میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، آج سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں آنے والی 32 سڑکوں اور مقامات پر پارکنگ بالکل مفت کر دی گئی۔
پارکنگ فیس ختم کرنے کا نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی کی 11 وال باؤنڈری پارکنگ پر مقررہ فیس رہی گی۔
ضلعی جنوبی میں تین مقامات پر پارکنگ مفت ہو گی، ان میں جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ، ناز پلازہ سے آمنہ ٹاور (ایم اے جناح روڈ)، کوثر میڈیکو سے ایم ڈبلیو ٹاور (ایم اے جناح روڈ) شامل ہیں۔
ضلع کیماڑی میں دو مقامات شارجہ مال سے کوہ نور ہال (ہب ریور روڈ)، کے پی ٹی گیٹ نمبر1 سے شیل پمپ (ایم اے جناح روڈ) پر پارکنگ بالکل مفت ہو گی۔
ضلع وسطی میں پانچ مقامات پر پارکنگ فری ہو گی، ان میں ہارون شاپنگ مال، سرینا مارکیٹ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10 ایس ایم توفیق روڈ، چیز سپر استور (شاہراہ پاکستان)، سنٹرم شاپنگ مال (راشد منہاس روڈ) کفایت، اومیگامال (نارتھ کراچی) شامل ہیں جہاں پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی۔