Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

پیراسیٹامول اور آٹزم،ٹرمپ کا دعویٰ سائنسی تحقیق سے غلط ثابت ہوگیا

حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال کو بچوں میں آٹزم سے جوڑنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کو ایک بڑی اور معتبر بین الاقوامی سائنسی تحقیق نے دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تحقیق میں واضح طور پر یہ ثابت ہوا ہے کہ حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال اور بچوں میں آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی (توجہ کی کمی اور حد سے زیادہ سرگرمی کی بیماری) یا ذہنی معذوری کے درمیان کوئی سائنسی تعلق موجود نہیں ہے۔

حالیہ تحقیق، جو معروف طبی و سائنسی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ہوئی، میں ماہرین نے اس معاملے کا تفصیلی اور منظم جائزہ لیا۔ تحقیق کے دوران 43 ایسے بڑے مطالعات کا تجزیہ کیا گیا جو سخت سائنسی معیار پر پورا اترتے تھے۔ ان مطالعات میں مجموعی طور پر لاکھوں بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ شامل تھا۔

Related posts

پاکستان میں ہڈیوں کی کمزوری عام، 9.9 ملین افراد متاثر

Mobeera Fatima

ملک میں سپر فلو کے کیسز میں اضافہ، علامات بھی سامنے آ گئیں

Mobeera Fatima

انڈے کے خول: پودوں کی بہتر نشوونما کا قدرتی اور مؤثر ذریعہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment